حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں امت مسلمہ جن مشکلات اور پر یشانیوں کا سامنا کر رہی ہے۔اس میں ضرورت اس بات کی ہے کہ سب کلمہ گو کفر کے مقابل میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں ہر چند کے امت مسلمہ مختلف فقہی اور نظر یاتی طبقات میں تقسیم ہے لیکن مسلمات عقائد ایک ہیں توحید، نبوت، عقیدہ ختم نبوت اور قیامت وہ اصول ہیں جن پر سب کا اتفاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اتحاد یکجہتی اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں تکفیری سوچ کے گروہ امریکا اور اسرائیل کے اشاروں پر ملک میں فرقہ واریت پھیلا کرکے صہیونی ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔